صدر ممنون حسین 5 سال بطور صدر پاکستان رہنے کے بعد آج ریٹائرڈ ہو جائیں گے

Sep 08, 2018 | 13:30

1940 میں پیدا ہونے والے ممنون حسین نے مسلم لیگ ن میں 1993 میں شمولیت اختیار کی۔ ممنون حسین 1999 میں گورنر سندھ بنے، 2013 میں صدارتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار وجیہ الدین کو 77 ووٹ سے شکست دے کر 9 ستمبر 2013 کو صدر کی نشت سنبھالی۔ انہوں نے 3 ممالک نائجیریا، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کیا، صدر نے 4 بار پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔ صدر کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے عارف علوی ملک کے 13 ویں صدر کا حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس پاکستان ان سے حلف لیں گے، اس سلسلہ میں ایوان صدر میں تقریب ہو گی، جس میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ، غیر ملکی سفیر، تحریک انصاف کے سینئر عہدیدار شرکت کریں گے۔ خاتون اول بشریٰ خان بھی تقریب میں شریک ہوں گی۔ممنون حسین اپنے ذاتی سامان سمیت مطالعہ کیلئے کتابیں اور دیگر ذاتی اشیا پہلے ہی کراچی بھجوا چکے ہیں،نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب کو انتہائی سادہ رکھا گیاہے، وزیراعظم عمران خان کی سادگی اور بچت کی پالیسی کے پیش نظر مہمانوں کی تواضع چائے، بسکٹ سے کی جائے گی

مزیدخبریں