سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کوتنقید کا نشانہ بناڈالا

Sep 08, 2018 | 13:55

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے موجودہ دور کو امریکا کے لیے خطرناک قرار دیا ہے، الینوائے یونی ورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ ری پبلیکنز امریکا کے دوسرے ممالک کیساتھ اتحاد کو نقصان پہنچارہےہیں اور روس کے ساتھ پینگیں بڑھار رہے ہیں، دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں آج تاریخ کی سب سے مضبوط معیشت ہے،مخالفین اُن کی کاوشوں کو خاطر میں لانے کے بجائے مواخذے کی باتیں کرتےہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نےحامیوں پر زور دیا کہ مڈٹرم الیکشن میں ضرور حصہ لیں، الیکشن سے پہلے سابق صدر اوباما بھی متحرک ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں