3 ماہ کےاندرہسپتالوں کانظام بہتربنائیں گے،سو روز کے ایجنڈے میں سرکاری اسپتالوں کے نظام میں واضح تبدیلی نظر آئے گی :ڈاکٹریاسمین راشد

Sep 08, 2018 | 14:11

نجاب کی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کاسروسز ہسپتال میں منعقدہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شعبہ صحت کو معیاری سطح تک پہنچانا وزیر اعظم کا خواب ہے،نوجوان ڈاکٹرز کو جدید ٹیکنالوجی اور موجودہ سائنسی تقاضوں سے روشناس کرانا ہو گا ،،تین ماہ کے اندر اسپتالوں کے نظام کو بہتر بنانا ہے اسپتالوں میں مریضوں کے علاج اور بروقت ادویات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشیش کر رہے ہیں،سو روز کے ایجنڈے میں واضح تبدیلی نظر آئے گی ،یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایمرجنسیوں میں سینئر ڈاکڑز کے ساتھ ساتھ پروفیسر صاحبان کو لازمی ہونا چاہیے ،علاج سے پہلے مریض کی نفسیات کو سمجھنا بہت ضروری ہے،ڈاکٹرز مریض سے نہیں اللہ سے صلے کی توقع رکھیں۔

مزیدخبریں