پاک چین تعاون سے سرمایہ کاری میں اضافہ اوربیروزگاری میں کمی ہوگی:چینی وزیر خارجہ وانگ ژی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ پاک چین تعاون سے سرمایہ کاری میں اضافہ اوربیروزگاری میں کمی ہوگی۔ پاکستان کے دورے کا مقصد نئی حکومت کیساتھ رابطے بڑھانا ہے، چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، وانگ ژی نے کہا شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات بہت مثبت رہی، پاکستان کیساتھ تذویراتی تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صاف پانی اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کرتے رہیں گے، پاکستان کے ساتھ جاری تمام منصوبے مکمل کریں گے، پاک چین تعاون سے سرمایہ کاری میں اضافہ اور بیروزگاری میں کمی ہوگی۔ انہوں نے کہا چینی تعاون کا مقصد پاکستان میں تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں کو بہتر بنانا ہے، دنیا سے دہشتگردی کاخاتمہ بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ عوامی رابطوں اور دوروں سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھےگا، دنیاسےدہشتگردی کاخاتمہ بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے،افغانستان میں امن و استحکام کیلئے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔