وزیرر صحت عامر محمود کیانی نے پولی کلینک اسپتال کا دورہ کیا

Sep 08, 2018 | 14:44

وزیر صحت عامر محمود کیانی نے اچانک پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا۔ انوہں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی میں ہسپتال آنیوالے مریضوں کے علاج میں کوئی غفلت نہ برتی جائے ،،پولی کلینک ہسپتال کے ایم ایس اور ڈاکڑز نے وفاقی وزیر صحت کو ہسپتال میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے آگاہ کیا ،،وزیر صحت نے پولی کلینک میں گائنی وارڈ، بچوں کی خصوصی وارڈ،،ہڈی وارڈ اور دل کے مرض میں مبتلا افراد سے بھی خود ملاقات کی ۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں میرے دورے کا مقصد خود جا کر مریضوں کے مسائل سننا اور انکو حل کرنا ہے۔ سو دن کے ایجنڈے میں سرکاری اسپتالوں کے نظام کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے ۔

مزیدخبریں