وزیرریلوے شیخ رشید نے ڈیم فنڈ میں سالانہ دس کروڑ روپے جمع کرانے کا اعلان کردیا۔

Sep 08, 2018 | 15:18

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے افسران گھر بھیج دیئے ۔ ریلوے کی ترقی کیلئے نجی شعبے کوبھی شامل کریں گے۔ ریلوے سی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ لوگوں نےسی پیک کوسڑک اورپلوں کےلیےاستعمال کیا ہے۔ سی پیک کےحوالے سےکمیٹی بنائی جائےگی۔ سی پیک میں اصل کام ریلوے کا ہے جوپیچھے رہ گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فوج اور حکومت ایک پیج پر ہونا خوش آئند ہیں۔ ریلوے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنائیں گے۔ شکایات کےحوالےسے ویب سائٹ بنائیں گے۔ ریلوے میں ٹریننگ سسٹم لگا رہے ہیں کوئٹہ سے تافتان تک ریلوے ٹریک بحال کریں گے۔ پشاورسے کراچی تک محنت کشوں کےلیے جلد ٹرین چلائیں گے۔ شیخ رشید نے اس موقع پر ریلوے کیجانب سے ہر سال ڈیم فنڈ میں دس کروڑ روپے جمع کرانے کا اعلان بھی کردیا۔

مزیدخبریں