ورلڈفرسٹ ایڈ ڈےکےموقع پرریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو کی جانب سےخصوصی تقریب کاانعقادکیاگیا

Sep 08, 2018 | 15:46

لاہور میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کیجانب سے ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے کے موقع پرتقریب منعقد ہوئی،جس میں ریسکیو کے اہلکاروں نےگھرمیں بروقت فرسٹ ایڈ دینے کے حوالے سے خصوصی پروگرامز بھی پیش کئے،، فرسٹ ایڈ کے دن کو منانے کا بنیادی مقصد ابتدائی طبی امداد کی تربیت،انسانی جانوں کو بچانے کے حوالے سے اس کے کردار کو اجاگر کرنا اور مہارتوں سے روشناس کروانا ہے، تاکہ زندگیوں کو موت یا معذوری سے بچایاجا سکےاس موقع پرڈی جی ریسکیورضوان نصیرکاکہناتھاکہ ہرسال ہزاروں قیمتی جانیں صرف فرسٹ ایڈ نہ ملنے کی وجہ سےضائع ہو جاتی ہیں،ڈی جی ریسکیو کا کہنا تھا کہ اب تک ڈیرھ لاکھ سے زائدلوگوں کو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ دے چکے ہیں،سکول سیفٹی پروگرام کےتحت سرکاری ونجی سکولوں میں فرسٹ ایڈ تریننگ کا سلسلہ شروع کردیاگیا۔ ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈےکی مناسبت سےریسکیو اہلکاروں کی جانب سے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا

مزیدخبریں