افغانستان میں بس حادثے میں پندرہ افراد ہلاک،25 زخمی

Sep 08, 2018 | 16:49

افغانستان میں قندھار سے ہرات جانے والی ایک بس کے حادثے میں کم از کم 15 انسانی جانوں کے ضائع ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے، ہلاک شدگان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،حادثے میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ یہ حادثہ قندھار کے ضلع ڑیریا کے قریب سے گزرنے والی شاہراہ پر ہوا، حادثے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 25 زخمیبھی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بس حادثے کی ابتدائی وجہ تیز رفتاری بتائی گئی ہے۔

مزیدخبریں