جاپان اور امریکا میں تجارتی مذاکرات شروع

Sep 08, 2018 | 16:59

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ جاپان اور ان کے ملک کے درمیان تجاتی مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق جاپان کو یہ حقیقت معلوم ہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے نہیں ہوتا تو یہ ایک بڑے مسئلہ کی صورت میں ابھر سکتا ہے۔ ٹرمپ نے بتایا کہ جاپان نے امریکا کے ساتھ تجارتی بات چیت شروع کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے کے دوران رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے بھی امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق مذاکرات میں کامیابی کے بعد واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان پہلی مرتبہ ایک تجارتی ڈیل کو حتمی شکل دی جا سکے گی۔

مزیدخبریں