رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار کا تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے سوال کا جواب

Sep 08, 2018 | 20:08

انسداد دہشتگردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریری کیس کی سماعت ہوئی، کیس میں نامزد ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق سوال کا ڈاکٹر فاروق ستار نے جواب نہ دیا اور کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کےحوالے سے ابھی بات نہیں کرنا چاہتے، اس معاملے کو عدالتی زبان میں ایڈجرن کر دیجیے۔ ابھی ایم کیو ایم کا کارکن ہوں۔ ایم کیو ایم کے رہنمائوں میں فاصلوں سے متعلق صحافیوں کے سوال پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر اپ خوردبین لگا کے دیکھیں تو آپ کو فاصلہ نظر آئے گا یہ نظر نظر کا فرق ہے۔

مزیدخبریں