اپوزیشن آج تک یہ نہیں بتا سکی کہ دھاندلی کہاں ہوئی، وزیراطلاعات فواد چودھری

Sep 08, 2018 | 21:46

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ ن کے دور میں جیل گئے، تاریخ میں اتنے کم وقت میں کسی نے اتنا پیسہ نہیں بنایا، پیسوں کے حساب سے یہ سزا اور پیشیاں انتہائی کم ہیں، فواد چودھری نے کہا کہ دھاندلی الزامات پر اپوزیشن سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں، مگر اپوزیشن آج تک یہ نہیں بتا سکی کہ دھاندلی کہاں ہوئی،اور کہاں سے پولنگ ایجنٹس کو نکالا گیا، فواد چودھری نے کہا کہ احسن اقبال نے تیس پینتیس سال سے کم پالیسی کبھی نہیں دی۔ وزیراطلاعات کے مطابق گیس، بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ ن لیگی حکومت نے گیس، بجلی اور کھاد کے شعبوں کا بیڑہ غرق کیا، عمران خان چندہ مانگتے ہیں تو عوام کو یقین ہے کہ صحیع جگہ استعمال ہو گا۔ ہمارا خیال تھا کہ اپوزیشن تنقید کی بجائے ڈیم فنڈز میں رقم دیں گے، اپوزیشن ارکان ڈیمز فنڈ میں کم از کم ایک، ایک ہزار ڈالر دیں۔ یقین دلاتے ہیں کہ ان کا پیسہ ڈیمز کی تعمیر پر خرچ ہوگا۔

مزیدخبریں