ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دوں گا۔چیف جسٹس ثاقب نثار
لاہورمیں صحافیوں سےغیررسمی گفتگو میں چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کا ڈیم سے متعلق بیان خوش آئند ہے۔ ڈیم فنڈ سے متعلق فیصلہ ہماری اجازت سے کیا گیا۔ سپریم کورٹ جلد پانی کے مسئلے پر بین الاقوامی کانفرنس کرائے گی۔ وزیراعظم مشاورت کرتے تو ان کو ہوشربا حقائق بتاتے۔ ان کا کہنا تھا ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دوں گا، ڈیم پر جھونپڑی بنا کر رہنا پڑا تو رہوں گا۔ جو قدم سپریم کورٹ نے اٹھایا آج پورے ملک کی آواز بن چکا ہے۔ ڈیم ملکی ترقی کیلئے نا گزیر ہے، یہ ملک ہے تو ہم ہیں۔ پاکستانی قوم اپنے وسائل سے ڈیم بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے توقعات ہیں۔ دوسری جانب اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی اور ڈیم فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔