امریکی صدر کاافغان طالبان کیساتھ امن مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان
امریکہ نے کابل میں حالیہ حملے کے تناظر میں افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان کے دارلحکومت کابل میں جمعے کو طالبان کی طرف سے کار بم حملے میں ایک امریکی فوجی سمیت 12افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ طالبان کو ایک بامقصد معاہدے کیلئے مذاکرات کا کوئی اختیار نہیں کیونکہ انہوں نے انتہائی اہم امن بات چیت کے دوران جنگ بندی کی پاسداری نہیں کی اور بارہ بیگناہ لوگوں کو قتل بھی کیا۔