گلگت بلتستان محکمہ جاتی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کی تین نظر ثانی شدہ منصوبوں کی منظوری
گلگت بلتستان کی محکمہ جاتی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے ایک ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت کے تین نظرثانی شدہ منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری گلگت میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کے زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔ ان منصوبوں میں گلگت شہر میں شاہراہوں کی مرمت اور انہیں پختہ کرنا، غذر پن بجلی منصوبے کا تیسرا مرحلہ اور سیف الرحمن شہید ہسپتال گلگت منصوبے کو نئے سرے سے وضع کرنا شامل ہے۔ وزیراعلیٰ نے سیکرٹری تعمیرات کو پکی سڑکوں کو نقصان پہنچانے والوں کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی۔