حکومت کا تندروں کیلئے گیس کے نرخوں میں اضافے پرنظر ثانی کرنے کا فیصلہ
اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے تندروں کیلئے گیس کے نرخوں میں اضافے پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد عام آدمی کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی وزیراعظم کا بنیادی ہدف اور اولین ترجیح ہے۔