ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان:محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ، مالاکنڈ، کوہاٹ، میرپورخاص ڈیژنوں، اسلام آباد ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ تاہم ملک کے دوسرے حصوںمیں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔