جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں اہم پیش رفت

اسلام آباد: جج ارشد ملک ویڈیو الزامات کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے تین ملزموں کو بے گناہ قرار دیے جانے کے بعد عدالت نے بھی انہیں بری کر دیا ہے۔ ایف بی آر نے عدالت میں اپنی تفتیشی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق ملزمان ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور غلام جیلانی کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ملزمان کو بری کر دیا اور ان کے نام مقدمے سے خارج کر دیے۔ اس سے قبل جج شائستہ کنڈی نے مقدمہ سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسے کسی دوسرے جج کے پاس بھیج رہی ہیں جو اس کی مزید سماعت کریں گے۔ ملزموں کے وکیل نے اس موقع پر جج سے درخواست کی کہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ آپ یہ مقدمہ نہ سنیں تب بھی آپ کو اس کی سماعت کرنی چاہیے۔