حکومت صنعتوں کی بحالی اور فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ،فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے مزدوروں کےحقوق کا تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے آسانیاں پیدا کی ہیں جبکہ حکومت نے صنعتوں کے فروغ کےلیے بھی اقدامات اٹھائے ہیں اورگزشتہ دہائیوں سے بندصنعتوں کی بحالی کافیصلہ کیاہے ۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کیلئے وزیراعظم نے ترجیحات طے کر لی ہیں ۔ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ٹاسک فورس قائم کی ہے جبکہ اپنے اخراجات کنٹرول کرنے کیلئے کفایت شعاری مہم متعارف کروا دی ہے ۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ہر طرح کی سہولت دے رہے ہیں، کاروباری طبقے کے حقوق کا بھی تحفظ کیا جائے گا۔ معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ طعنے دینے والوں نے اس معیشت کو زہر کا ٹیکہ لگایا ہے ۔ ملک میں ایک مخصوص ٹولہ پراپیگنڈا کر رہا ہے اورعوام کوگمراہ کرنے میں پیش پیش ہےکہ حکومت نے زیادہ قرضے لیے ہیں۔ ہمیں لڑکھڑاتی معیشت کے ساتھ حکومت ملی تھی۔ حکومت نے کوئی ایسا قرضہ نہیں لیا جبکہ روپے پر دباؤ آنے کے بعد اس سال 5 ہزار ارب سے تجاوز کیا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارلندن میں مقیم ہیں جنہیں لانے کے لئے حکومت قانونی راستہ اختیار کرے گی۔