پنجاب پولیس کے شہریوں پر تشدد کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ

پنجاب پولیس کے عقوبت خاتوں اور مبینہ ٹارچر سیلوں میں زیر حراست ملزمان پر تشدد اور معمر افراد کے ساتھ بدسلوکی کے ایک کے بعد ایک واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ تازہ ترین واقعے میں وہاڑی میں پولیس کے مبینہ نجی ٹارچر سیل میں خاتون پر تشدد کی رپورٹ منظر عام پر آئی ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسے سونا چوری کے الزام میں گرفتار کیا اور دوران حراست شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ آئی جی پنجاب عارف نواز خان کے نوٹس پر وہاڑی میں خاتون پر تشدد میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ڈی ایس پی، ایس ایچ او، انچارج سی آئی اے اور محرر سمیت 8 افراد شامل ہیں