بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکے گا:صدر
صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بے حرمتی، لوٹ مار ، مظالم اور لاکھوں فوجیوں کی موجودگی کے باوجود بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکے گا۔ انہوں نے آج (اتوار) ایک ٹویٹ میں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو بولنے کی اجازت دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ دنیا اس کےلئے کشمیریوں کے غم و غصے کو دیکھے سنے اورمحسوس کرے۔ دریں اثناچین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی نےاپنے وفد کے ہمراہ آج (اتوار) اسلام آباد میں صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔