مقبوضہ کشمیر :35 ویں روز بھی سخت فوجی محاصرہ جاری
وادی میں انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس بند ہے، گزشتہ ماہ کی پانچ تاریخ سے محاصرے اور مواصلاتی سہولتوں کی بندش کے باعث وادی کا رابطہ دنیا کے باقی حصوں سے منقطع ہے۔تقریباً تمام کشمیری سیاسی قیادت زیر حراست ہے۔کرفیو اور پابندیوں کے باعث لوگوں کو اشیائے خوردونوش اور جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے اور ہسپتالوں میں ادویات اور سرجری کے آلات بھی نہیں ہیں۔مریض ادویات کےلئے تڑپ رہے ہیں جبکہ ڈاکٹرز کو ڈیوٹی کے مقامات پر پہنچنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔