مقبوضہ کشمیر میں مسلسل جارحیت،مظالم کے باعث بھارتی صدر کواپنی فضائی حدود استعمال کرنیکی اجازت نہیں دی، غلام سرور خان

ہوا بازی کے وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی مسلسل جارحیت اور مظالم کے باعث بھارتی صدر رام ناتھ Kovind کو آئس لینڈ جانے کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی گئی۔
روزنامہ دی ہندو کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی صدر کی پرواز کیلئے فضائی حدود کی اجازت سے متعلق بھارت کی درخواست پر تمام متعلقہ حلقوں میں غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اب بھارت کو مزید کوئی رعائت نہیں دی جائیگی۔
غلام سرور خان نے کہا کہ بھارت وزیراعظم نریندرمودی کو گزشتہ ماہ اگست میں فرانس کے ان کے دورے کے دوران جذبہ خیر سگالی کے طورپر پاکستانی کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود بھارت کے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کی روش اختیار کررکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتہائی اہم پروازوں کے سوا بھارتی فضائی کمپنیوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہ دینے کی تجویز زیر غور ہے۔