سرینا ولیمز ناکام، بیانکا آندریسکو پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹائٹل جیت گئیں

رومانین نژاد کینیڈین ٹینس اسٹار بیانکا آندریسکو نے یو ایس اوپن 2019 کے خواتین مقابلوں میں امریکی ٹینس اسٹار سینا ولیمز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرینا ولیمز اپنا 24واں گرینڈ سلیِم ٹائٹل جیتنے کے لیے میدان میں اتریں تاہم اس مرتبہ ان کا مقابلہ ایک نسبتاً کمزور حریف سے تھا۔اس میچ سے قبل بیانکا آندریسکو کو اتنے بڑے ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا تجربہ نہ تھا تاہم انہوں نے اس میچ میں سرینا کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔