انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نےن لیگی رہنماسیف الملوک کھوکھر اور فیصل کھوکھر کی 14ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد ن لیگی رہنماسیف الملوک کھوکھر اور فیصل کھوکھر کی 14ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی. انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے چوہنگ پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیاہے۔