بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک, متاثرین کی تعداد 42لاکھ سے تجاوز
نئی دہلی: بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ اب تک امریکا کے بعد دوسرا سب سے بڑا ملک برازیل تھا۔یورپی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار کے مطابق اس وقت بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 42لاکھ 22ہزار سے زائد ہے جبکہ وہاں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد اکہتر ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ ملک بدستور امریکا ہے۔