ماربل کی کان بیٹھنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی
قبائلی ضلع مہمند میں ماربل کان بیٹھنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی، مزید افراد کو ملبے تلے سے نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں ماربل مائنز بیٹھنے کے واقعہ کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اب تک اب مزید پانچ لاشیں نکال لی گئیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 19 تک پہنچ گئی جبکہ 9 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر غلنئی ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے، مزید افراد کو ملبے سے نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق امدادی کارروائیوں میں پاک آرمی، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پشاور سے 5 ایمبولینس، اور ایک ریکوری وہیکل مہمند کے لیے بھیج دیا گیا ۔ واضح رہے کہ ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں گذشتہ روز ماربل مائنز میں تودہ گرنے سے مزدور ملبے تلے دب گئے تھے۔