بھارتی فوج نے غیرقانونی طور پر ہمالیہ کی متنازعہ سرحد پار کی،چین
چین نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے ہمالیہ کی متنازعہ سرحد کو غیرقانونی طور پر عبور کیا ہے اور گشت پر مامور فوجیوں پر اشتعال انگیز فائرنگ کی ہے۔ چینی فوج کے ترجمان کرنل ZHANG SHUILI نے کہا کہ ان کے فوجیوں کو مجبوراً جوابی کارروائی کرنی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے PANGONG TSO جھیل کے جنوبی کنارے کے قریب پہاڑی علاقے SHENPAO میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کو غیرقانونی طور پر پار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہوئی اور علاقے میں کشیدگی کو ہوا دی۔