برطانیہ میں کرونا وائرس پھر بےقابو، حکومت نے نئی پابندیاں عائد کردیں
لندن : برطانوی حکومت نے ملک بھر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر عوام کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دیگر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی تباہی پھیلا رکھی ہے جہاں کرونا کیسز پر کافی حد تک قابو پالیا گیا تھا جس کے بعد حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کردی تھی تاہم کرونا کیسز ایک مرتبہ پھر بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کرونا سے بچاو کےلیے آمد و رفت گھروں کے اندر اور میل جول کو بھی مزید محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔