ملک کو آئندہ دوسالوں میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہوگا: وزیرتوانائی عمرایوب
اسلام آباد: وزیرتوانائی عمرایوب نےکہا ہےملک کوآئندہ دوسالوں میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہو گا۔صوبوں کا گیس ملکیت کا اختیاربھی فائدہ مند ثابت نہیں ہوگا۔اسلام آباد میں میڈیا کوبریفنگ دیتےہوئے وزیرتوانائی عمرایوب کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کی بڑھتی ہوئی قلت پرقابوپانےکیلئےوزیراعظم کی زیرصدارت قومی سیمنارکا انعقاد کل کیا جارہا ہے جس میں گیس کی قلت کےمقابلے کیلئےقومی لائحہ اختیارکرنے پرغورہو گا۔انہوں نے واضع کیا کہ حکومت قدرتی وسائل کی ملکیت اوراستعمال میں صوبوں کو فوقیت دینے والی آئین کی شق 158میں ترمیم نہیں کرےگی،تاہم گیس کےبہتراستعمال کیلئےقومی لائحہ عمل بنانےکیلئےکوشش کرے گی۔