اگر یہ تبدیلی ہے تو عوام اس سے پناہ مانگتی ہے، سراج الحق
جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی کیا عمران خان نے اس پولیس کا وعدہ کیا تھا؟ سراج الحق عوام اب پولیس کی وجہ سے رات کو سفر نہیں کرتے، اگر یہ تبدیلی ہے تو عوام اس سے پناہ مانگتی ہے، اسلام آباد میں خطرناک واقعات ہو رہے ہیں، کچھ عرصہ قبل اسامہ ستی کو پولیس نے قتل کیا، مؤقف اختیار کیا گیا کہ نوجوان پولیس مقابلے میں مارا گیا،