’الیکشن اتنا قریب ہے جتنا آپ سمجھ ہی نہیں سکتے‘ : رہنماءپی ٹی آئی بابر اعوان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور ماہر قانون بابر اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن اتنا قریب ہے جتنا آپ سمجھ ہی نہیں سکتے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کا موقف ہے کہ الیکشن کرائے جائیں اور الیکشن اتنا قریب ہے جتنا آپ سمجھ ہی نہیں سکتے۔ بابر اعوان نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان کی سب سے بڑی پارٹی کے خلاف مقدمات بنائے گئے، آج ہم نے اسلام آباد پولیس کے خلاف پہلا قدم بڑھا دیا ہے،انصاف نہ ہوا تو ہم ان سب کو عدالتوں میں لائیں گے جو حکومت سے تنخواہ لیتے ہیں کیوں کہ جو وعدہ کر کے مکر جائے تو اسے ہم کہتے ہیں نہیں چھوڑوں گا۔قبل ازیں ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنمائوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے کی سماعت کی،اس دوران عمران خان، اسد قیصر اور فیصل واوڈا کے وکلاء نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی، اس موقع پر عدالت میں دلائل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل بابراعوان نے موقف اپنایا کہ مقدمہ اور دلائل ایک جیسے ہی ہوں گے،