افغانستان کو شکست، صدر اور وزیراعظم شہباز شریف بھی نسیم شاہ کی تعریف کرنے میدان میں آگئے
قومی ٹیم کی ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف جیت کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف بھی نسیم شاہ کی تعریف میں بول پڑے۔ایک ٹوئٹ میں صدر علوی نے نسیم شاہ کو شاباشی دیتے ہوئے لکھا کہ ویل ڈن نسیم شاہ، قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے پریشانیوں کے اس ٹائم میں ہمارے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری۔وزیراعظم شہباز شریف نے میچ کے آخری اوور میں نسیم شاہ کی بلے بازی سے متاثر ہوکر ٹوئٹ کی۔
میچ ختم ہوتے ہی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی ٹوئٹ کی۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے نسیم شاہ کو شاباشی دی۔وزیراعظم نے کہا کہ ’شکریہ نسیم شاہ شاندار اختتام کیلئے۔‘