انڈونیشیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی, سڑکیں بلاک سرکاری املاک نذر آتش
جکارتہ: انڈونیشیا میں پٹرولیم مصنوعات میں 30 فیصد اضافے کے باعث ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور مشتعل عوام کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر انڈونیشیا میں ملک گیر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ دارالحکومت جکارتہ سمیت تمام بڑے شہروں میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں اور سرکاری املاک کو نذر آتش کر دیا جس کے باعث نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔
رپورٹس کے مطابق اندونیشیا کے شہروں سورابایا، مکاسار، کینڈاری، ایچ اوریوگیاکارتہ میں مشتعل مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جبکہ پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس پر مظاہرین نے پتھر برسائے اور پولیس وین کو آگ لگا دی۔