وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب مخدوم طارق محمود الحسن کی ملاقات وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا مخدوم طارق محمودالحسن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔ عمران خان کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ۔ افسوس کہ موجودہ وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں ووٹ کا حق چھین لیا۔ ووٹ کا حق واپس لے کر سمندر پار پاکستانیوں کو ان کے جائز حق سے محروم کیا گیا پنجاب حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے ۔ ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے۔ حکومت پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔چودھری پرویز الٰہی پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر تھے