گرفتار کرنے کی کوشش ہو رہی، جیل گیا تو اور خطرناک ہو جاؤں گا: عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت بہت دیر سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں چیئرمیین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتنی پولیس زندگی میں نہیں دیکھی، ایسا لگ رہا تھا جیسے کلبھوشن عدالت آ رہا ہو۔ صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ عدالت میں ججز کے سامنے معافی مانگیں گے جس پر انہوں نے کہا کہ آپ سے این او سی لوں گا، آپ کا کافی تجربہ ہے۔