ویرات کوہلی نے کیریئر کی71 ویں سنچری اسکور کر لی
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بالآخر کیریئر کی 71 ویں سنچری اسکور کرہی لی۔کوہلی نے متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان کے خلاف سنچری اسکور کی۔یہ ان کے کیریئر کی 71 ویں سنچری ہے۔کوہلی نے آخری بار 23 نومبر 2019 میں بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی تھی۔