آئی سی سی نے پاکستانی بیٹر آصف علی اور افغانستان کے بولر فرید احمد پر جرمانہ کردیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے پاکستانی بیٹر آصف علی اور افغانستان کے بولر فرید احمد پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کردیا۔آئی سی سی نے گزشتہ روز ایشیا کپ کے میچ میں آصف علی اور فرید احمد کے درمیان گرما گرمی کے معاملے پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔میچ ریفری نے لیول ون ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا۔میچ کے دوران آصف علی اور افغانستان ٹیم کے فاسٹ بولر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔