صدر مملکت کا جانی خیل خودکش حملے کے شہدا ء کے لواحقین سے ٹیلیفون پر اظہارِ افسوس

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جانی خیل خودکش حملے کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلیفون پر اظہارِ افسوس کیا اور وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے پر شہدا ء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے 31 اگست کو بنوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے ورثا سے بات کی۔ صدر نے نائب صوبیدار صنوبر علی ، حوالدار آفتاب احمد اور حوالدار محمد عارف کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔ انہوں نے حوالدر محمد عمران ، سپاہی احمد علی ، سپاہی محمد حسیب اکبر کے ورثاء سے بھی فون پر گفتگو کی۔ صدر عارف علوی نے سپاہی ذیشان نزاکت ، عبدالرشید اور وارث علی کے لواحقین سے بھی بات کی۔ صدر مملکت نے شہدا کو سلام پیش کیا اور ان کے بلندی درجات کی دعا کی۔ انہوں نے شہدا کے خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا اور صبر جمیل کی دعا کی۔