چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی کے علاقے ملیر پہنچ گئے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی کے علاقے ملیر پہنچ گئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم شیر محمد بلوچ مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے ضلع ملیر پہنچے ہیں۔ صدر سندھ نثار کھوڑو، ضلع ملیر کے عہدیداروں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود۔ کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی داؤد گوٹھ میں واقع گورگیج کمپاؤنڈ آمد کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پی پی پی ضلع ملیر اور کراچی ایسٹ کے سابق صدر شیر محمد بلوچ کے انتقال پر لواحقین سے اظہار افسوس کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سابق رکن قومی و سندھ اسمبلی شیر محمد بلوچ کے انتقال پر ان کے صاحبزادے نوروز شیر محمد سے تعزیت کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم شیر محمد بلوچ کے بھائیوں حاجی نور محمد بلوچ، حاجی محمد عمر بلوچ، محمد حسن اور پروفیسر ڈاکٹر اللہ بخش سے بھی تعزیت کی کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مرحوم شیر محمد بلوچ کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا