جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنےکا فیصلہ

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گیا ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم میں آج کھیلا جارہا ہے جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنےکا فیصلہ ،پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈارآج پہلا ون ڈے کھیل کر اپنے ایک روزہ میچز کی سنچری مکمل کر رہی ہیں۔ یہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے پاکستان آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں نو میچز کھیل کر دس پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقا آئی سی سی چیمپئن شپ میں نویں نمبر پر ہے۔