سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں 4000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 4000 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3430 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 82 ہزار 184 روپے پر پہنچ گیا۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر مہنگا ہوکر 1923 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔