کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ رہا، ہنڈریڈ انڈیکس آج بھی چودہ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے کے باوجود اسے برقرار نہ رکھ سکا۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا اور کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ ایک سو پچاس سے زائد پوائنٹس بڑھ کر چودہ ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا تاہم کاروبار کے آغاز کی تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی، بینکس انرجی اور سیمنٹ اسٹاکس میں شیئرز کی نمایاں فروخت نے مارکیٹ کو گرین زون سے نکال کر منفی زون میں ڈال دیا اور کاروبار کےاختتام تک مارکیٹ مندی کی لپیٹ سے نہ نکل سکی۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ پوائنٹس کمی کے بعد تیرہ ہزار آٹھ سو پینسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم چونتیس کروڑ بیالیس لاکھ شئیرز تک محدود رہا، حجم کے اعتبار سے ورلڈ کال کمپنی کے حصص میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔