ایم کیوام کوسیاسی طورپرچیلنج کرنے کافیصلہ کیا ہے: جہانگیرترین

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کاکہنا تھا کہ ملک کے ہرصوبے میں تحریک انصاف کاووٹ بینک موجود ہے،ایم کیوایم کوسیاسی طورپرچینلنج کرنے کافیصلہ کیا ہے،پی ٹی آئی کراچی میں تبدیلی لائے گی،انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام ضمیر کی آواز پراپنا ووٹ دیں اورالیکشن کے دن بغیر کسی خوف کے باہرنکلیں،ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ جلسے کوکامیاب بنانے کیلئے سکیورٹی اہم ہے ،کراچی کی پولیس بھتے کی سیاست کے زیراثر ہے،اس موقع پرپارٹی عہدیدارفیصل واڈا نے کہا کہ پولیس کی نسبت رینجرز پرزیادہ اعتماد ہے،عوام کی بہتری کیلئے جوکچھ کرسکے کریں گے