بنگلہ دیش میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئی 25افراد ہلاک متعدد زخمی
بنگلہ دیش میں افسوسناک حادثہ فرید آباد ضلع کے بھانگا علاقہ میں پیش آیا،مسافر بس میں پچاس افراد سوار تھے،بس دارالحکومت ڈھاکا سے بریسال جارہی تھی، کہ ڈھاکا ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے درختوں سے ٹکرا کر گہری کھائی میں گر گئی،حادثے میں پانچ خواتین سمیت پچیس افراد ہلاک اور تئیس زخمی ہوگئے،،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے