لاہور ہائی کورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی نظربندی معطل کر دی
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس انوار الحق نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالتی سماعت کے دوران ذکی الرحمن لکھوی کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ذکی الرحمن لکھوی کی نظربندی کو غیر قانونی قرار دے کر رہا ئی کا حکم دیا ۔انہوں نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود ذکی الرحمن لکھوی کوغیر قانونی طور پر نظر بند رکھا گیا ہے۔سرکاری وکیل نے ذکی الرحمن لکھوی سے متعلق حساس دستاویازت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت مانگی۔جس پر عدالت نے ذکی الرحمن لکھوی کی نظربندی معطل کرتے ہوئے دس دس لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کی ہدائت کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم سے متعلقہ حساس دستاویزات پیش کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔