کراچی والوں نے قوم کی بھابھی کا لقب دیا جو کسی تحفے سے کم نہیں: ریحام خان

کراچی سے واپسی کیلئے ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرنے کپتان پہنچے تو ریحام بھی ان ہمراہ تھیں، صحافیوں سے گفتگو شروع ہونا تھی تو اچانک سونے کے سیٹ کا ذکر چھڑ گیا، پھر کیا تھا ، ریحام نے برجستہ کہہ ڈالا کہ وہ اسلام آباد سے کراچی تھفے میں ملنے والا سونے کا سیٹ لینے آئی تھیں ، لیکن کراچی والوں نے بھابھی کا لقب دے کر اسے سے بھی بڑا تحفہ دے ڈالا، اور تو اور ریحام نے شرماتے ہوئے عمران خان جیسے شوہر کو دنیا کا سب سے بڑا زیور بھی قرار دیا - ریحام خان نے کراچی پہنچنے پر بھی کپتان کا ساتھ بنھانے کا وعدہ کیا ، کہا اگر عمران خان ورلڈ کپ کھیل رہے ہوتے تو وہ ورلڈکپ دیکھنے کے لئے بھی جاتی اور اگر وہ ’ کے ٹو‘ کو سر کریں گے تو وہاں بھی پہنچ جائیں گی-