سیاسی جماعتوں سے گندے انڈے نکالے جائیں: آصف زرداری

بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ گندے انڈے ہر جماعت میں ہوتے ہیں، سیاسی جماعتوں میں موجود گندے انڈے نکالے جائیں، جمہوریت نہیں، وہ دیکھ رہے ہیں کہ پیپلزپارٹی میں کچھ انڈے گندے ہورہے ہیں- آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ان کے دل میں بھٹو دور کے کچھ راز ہیں وقت آنے پر سترفیصد بتائیں گے، وہ چاہتے ہیں کہ بھٹو کیس میں ججز غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگیں۔ بلاول کو سیاست میں لانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بلاول کو سیاست میں اس وقت اتارا جائے گا جب ان کی سوچ اورعمر میچور ہو جائے گی، جبکہ بختاور بھٹو بزنس کی جانب رجحان رکھتی ہیں- سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے صدر رہے ہیں ان کے پاس کافی راز ہیں، وزیر اعظم میاں نواز شریف ان پر اعتماد کرتے ہوئے مشرق وسطٰیٰ پالیسی شیئر کرسکتے ہیں۔ پیپلزپارٹی مشرق وسطٰی پر پہلے وفود بھیجے گی بعد میں وہ خود اسلامی ممالک کے دورے کریں گے، تاکہ معاملے کا حل نکالاجائے-