پاکستان میں جمہوریت مضبوط اورمستحکم ہے۔فورسزنےدہشتگردوں کیخلاف گھیراتنگ کردیا:ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نیویارک میں وارکالج کے طلبا سے خطاب کیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیارہیں۔ دہشتگردی کا خاتمہ،معیشت کی بحالی، پرامن ہمسائیگی پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔ پاکستان میں جمہوریت مضبوط اورمستحکم ہے۔ قومی اتفاق رائے ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہے۔ پاکستان میں عدلیہ آزاد ،میڈیا متحرک اور جمہوری ادارے مضبوط ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستانی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف گیرا تنگ کردیا ہے۔ جامع حکمت عملی سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن آخری مراحل میں ہے۔ پاکستان نے گزشتہ تین سال میں سیاسی ، سلامتی،معاشی میدان میں نمایاں استحکام حاصل کیا۔ موجودہ حکومت کی اصلاحاتی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت ترقی کررہی ہے۔