دھمکیاں اورپابندیاں ایک طرف شمالی کوریا نےبین براعظمی بیلسٹک میزائل کیلئےڈیزائن کئےگئےایک انجن کا کامیاب تجربہ کرلیا
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی كے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا نے بین براعظمی بیلسٹک میزائل کے لیے ڈیزائن کیے گئے ایک انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس تجربے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان بھی موجود تھے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق کم جانگ نے کہا کہ ہم اب امریکہ سمیت دنیا کے کسی بھی بری بدرو تک حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ادھر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کو ایسی حرکتوں سے باز رہنا چاہیے جس سے خطے میں مزید عدم استحکام پیدا ہو۔۔ شمالی کوریا نے گذشتہ جنوری میں جوہری تجربہ کیا تھا جس کے بعد امریکہ اور عالمی برادری نے اس پر سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ شمالی کوریا کے ان کارروائیوں کی بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید ہوئی تھی۔