لاہورمیں فوڈاتھارٹی نےایک اورکارروائی کرتےہوئےشہریوں کومضرصحت پسی ہوئی مرچ قبضےمیں لےلی
ڈائریکٹرآپریشنز فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے اکبری منڈی میں کارروائی کی اور ملاوٹ شدہ مضر صحت پسی مرچ قبضہ میں لے لی، قبضہ میں لی گئی ایک ہزارکلوگرام سے ذیادہ مرچ میں لکڑی کے برادے کی ملاوٹ کی گئی تھی، لکڑی کے برادے کو رنگ دے کر مرچ میں ملایاگیا تھا جس میں مرچوں کی کچھ مقدار بھی شامل کر دی گئی تھی، ڈائریکٹرآپریشنز فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کا کہنا تھا کہ یہ ملاوٹ شدہ مرچیں مضر صحت ہونے کے ساتھ کئٰی بیماریوں کا باعث بھی ہیں جن کے سیمپلز لیبارٹری کو بھجوا دئیے گئے ہیں تاکہ اس میں شامل کیے گئے کیمیکلز کا بھی پتہ چلایا جاسکے ،